اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق شرح سود 7فیصد پر برقراررکھا جائے گا،آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود کو 7 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئندہ 2ماہ کے لیے شرح سود 7فیصد پر برقراررہے گا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مالی سال 21 میں 2 فیصد سے تھوڑا سا بڑھنے کی توقعات کے بعد کاروباری صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔تا ہم پاکستان اور بہت سے دوسرے ممالک میں کوویڈ کیسز کافی حد تک خطرات پیش کرتے ہیں۔

اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی رفتار بڑھی، اجناس کی رسد بہتر ہونے سے مہنگائی کا زور ٹوٹے گا، بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے، معاشی اعداد و شمار میں بہتری آئی ہے،برآمدات میں بہتری آرہی ہے،ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،

Leave a reply