علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی کرونا کے سلسلے میں اہم اعلان کردیا
باغی ٹی وی :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےملک بھر میں 26 نومبرسےاپنےامتحانات ملتوی کردیے، یونیورسٹی کےبی اے،پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے امتحانات ملک بھرمیں جاری تھے، کرونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،
اجلاس میں صوبائی وزرء تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا،اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی ،
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے،صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا،صوبوں نے تعلیمی اداروں سےمتعلق تجاویز پیش کی تھیں ،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں، 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پھر ادارے کھول دیئے جائیں گے، ایک اجلاس جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہو گا، چھٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکول کالجز یونیورسٹیز ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے،25 دسمبرسے 10 جنوری تک تمام تعلیمی داروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات ہونگی ،دسمبر میں جنتے بھی امتحانات ہوں گے وہ ملتوی کیے جائیں گے،ہاسٹل بھی بند کر دیئے جائیں گے، ایک تہائی حصہ طلبا کا ہاسٹل میں رہ سکتا ہے.11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلےکورونا وبا کی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،بچوں کو آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے گی، 24 دسمبر تک گھر سے تعلیم جاری رہے گی، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، 11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ،طلبہ ایک ماہ گھروں سے آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ،مارچ یا اپریل میں بورڈ کے امتحانات کو مئی میں کرانے کی سفارش کی ہے،ووکیشنل اداروں میں تربیت کا عمل جاری رہے گا،