اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کے خفیہ دورے پر کیا کہا ، اہم خبر
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکادورہ سعودی عرب کی خبرپرتبصرے سےگریز کیا ہے . اسرائیلی وزیراعظم نے کہا پورے دوراقتدارمیں ایسی خبروں پرتبصرہ نہیں کیا،اب بھی یہی کرناہے.اسرائیل نےامن کادائرہ امارات،بحرین،سوڈان تک پھیلایاہے
اس سے پہلے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سعودی عرب کا خفیہ دورہ کیا ہے جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو اور خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی موجود تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر غور کیا گیا
اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، یوسی کوہن بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔تاہم اسرائیلی پرائم منسٹر آفس نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔نیتن یاہو کی اس خفیہ پرواز کا پتہ پروازوں سے باخبر رکھنے والی ویب سائٹس پر ہوا، جب اسرائیلی وزیر اعظم کے طیارے نے سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ کی
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اتوار کے روز سعودی عرب گئے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو سے ملاقات کی ، یہ بات ایک اسرائیلی عہدے دار نے پیر کو عبرانی میڈیا کو بتائی۔
نیتن یاھو بحیرہ احمر کے شہر نیوم میں ایک اسرائیلی اور سعودی رہنما کے مابین پہلی مرتبہ معروف اعلی سطحی ملاقات کے لئے پانچ گھنٹوں کے لئے موجود تھے
اس کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولی عہد اور اسرائیلی حکام کے درمیان ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ ملاقات میں صرف امریکی اور سعودی حکام موجود تھے۔ خیال رہے کہ عالمی میڈیا پر اسرائیل وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خفیہ دورہ سعودی عرب کی خبریں زیر گردش ہیں۔