با غی ٹی وی (خصوصی رپورٹ )ان دنوں پنجاب بھر کی بار کونسلز میں پنجاب بار کونسل کے الیکشنز کی گہما گہمی ہے ، جو کہ 28 نومبر کو ہونے جارہے ہیں، جوڑ توڑ کی سیاست میں خاصی گرما گرمی دیکھنے کو مل رہی ہے ،وکلاء اپنے اپنے امیدوران کی کامیابی کیلیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں ، لاہور کے بعد اگر کسی وکیل رہنما کی وکلاء میں پزیرائی دیکھنے کو ملی ہے تو وہ پنجاب بار کونسل سرگودہا سیٹ کے امیدوار سردار عنصر عباس بلوچ ہیں جو وکلاءمیں اپنے منفرد انداز اور طرز سیاست اور پروفیشنل وکیل ہونے کی حیثیت سے حاصے مقبول و معروف ہیں. سردار عنصر بلوچ پہلی دفعہ 2012 میں دسٹرکٹ بار سرگودہا کے جنرل سیکرٹری منتحب ہوئے اور 2018 میں بطور صدر ڈسترکٹ بار سرگودہا کام کیا، ان کی دور صدارت مینں ہائیکورٹ بنچ ڈسٹرکٹ سرگودہا کی تحریک سے ان کو نہ صرف وکلاء میں بلکہ عوامی حلقوں میں بھی اچھی حاصی پزیرائی ملی، اپنے دور صدارت میں انہوںنے وکلاء برادری کی عزت اور وقار میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کی.
باغی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سردار عنصر بلوچ نے کہا کہ دسٹرکٹ بار سرگودہا میں ہائی کورٹ بنچ کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے اپنے دور صدارت میں میں نے منظم تحریک چلائی تھی جو کامیابی کے دہانے پر پہنچی مگر بد قسمتی سے میرا سیشن مکمل ہو گیا اور یہ کوشش ادھوری رہ گئی پنجانب بار کونسل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ اسی لیے کیا کہ اس کا سیشن پانچ سال پر مشتمل ہے اور یہ تحریک کو کامیاب بنانے کیلیے کافی وقت ہے
سردار عنصر بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب بار کونسل میں منتحب ہونے کے بعد وکلاء کی فلاح و بہبود کا ادارہ بنائیں گے،پنجاب بار کونسل اس وقت زیرو میٹر ادارہ ہے جس کا کام وکلاء کو لائسنس دینے کے علاوہ کچھ نہ ہے ، حالانکہ اس ادارے کو وکلاء کے حقوق کا تحفط کرنا چاہیے جس میںیہ مکمل طور پر ناکام ہے ، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بنچ کا قیام وکلاء کی معیشت کیلیے اشد ضروری ہے ،وکلاء کی معیشت ،وکلاء کی صحت ،وکلاء کے بچوںکی تعلیم ہمارے منشور کا حصہ ہے اور منتخب ہو کر یہ ساری اصطلاحات کریںگے ، ان کا اپنا ذاتی چیمبر تک نہیں ہوتا اور سرکاری زمینوںپر اپنے چیمبر بنا کر دس دس وکیل ایک چیمبر میںبیٹھے ہیں حالانکہ یہ ریاست پاکستان اور پنجاب بار کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وکلاءکو چیمبرز الاٹ کرے اور 60 سال کے بعد ان کی پنشن کا مناسب بندوبست کرے انہیںعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے اس وقت معاشرت میں وکلاء کا تاثر یہ ہے کہ انہیںکرایہ پر مکان تک کوئی نہیںدیتا ،منتخب ہو کر انشاء اللہ وکلاء کی عزت اور وقار کیلیے کام کریں گے
سردار عنصر بلوچ نے ذاتی زندگی کے ھوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ایک مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور انہوںنے بڑی مشکل سی تعلیم حاصل کی ہے،لیکن بطور صدر ڈسٹرکٹ بار سرگودہا انہیں وکلاء نے بے پناہ عزت دی اس حد تک کہ عام کلرک سے لے کر وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان تک انہوںنے اپنی آواز پہنچائی اور ان کا یہ مشن ہے کہ وہ کسی بھی ذاتی لالچ سے مبرا ہو کر وکلاءکے حقوق کیلیے کام کریں گے