لاہور:شفقت محمود وزیراعظم بن گئے ،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود وزیراعظم منتخبت ہوگئے ہیں
ادھر وفاقی وزیرتعلیم کی طرف سے چھٹیوں کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پراس حوالے سے بہت سی گفتگو کررہے ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شفقت محمود اس وقت طالب علموں کے ہیروکے طور پرسامنے آرہے ہیں
#MDCAT
Last year photo outside a mdcat center 😔@Shafqat_Mahmood @MJibranNasir @AliZafarsays @arbab_jahangir pic.twitter.com/ySs28BCMzO— Siddiqui (@khanbrave710) November 23, 2020
اس حوالے سے تازہ ترین خبروں میں بتایا گیا ہے کہ 26 نومبر سے تعلیمی ادارے بند کیے جانے سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا۔
یہی نہیں بچوں نے پاکستان کے اگلے وزیراعظم کے لیے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود کو منتخب کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ طلبہ نے شرارتی چٹکلوں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور شفقت محمود کے حوالے سے طرح طرح کے دلچسپ میمز بنا کر شیئر کیے۔
https://twitter.com/duasays_/status/1331085790013771783
کسی نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہیرو کہا تو کسی نے دلوں کا راجہ جب کہ کچھ لوگوں نے تو انہیں بچوں کا وزیراعظم قرار دے دیا۔اسی طرح ایک میم میں لکھا تھا کہ ‘ہم لیپ ٹاپ نہیں۔۔۔چھٹیاں بانٹتے ہیں’۔
Worried of exams, assignments, quizzes, presentation?? Don't worry we have #Shafqatmehmood pic.twitter.com/TGbj8YVPDI
— Ali Raza (@AliKiSuno) November 24, 2020
— sadia barkat (@mostlesaeen) November 24, 2020
کچھ صارفین نے کہا شفقت نے شفقت دکھا دی جب کہ کچھ طلبہ نے تو شفقت محمود کو کنفرم جنتی قرار دے دیا اور بہترین وزیر تعلیم کی سند بھی تھما دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منچلوں نے شرارتی چٹکلوں کا ڈھیر لگا دیا،کہیں انہیں کورونا، سردی اور امتحانوں سے بچانے والا ہیرو دکھایا گیا تو کہیں تاج پہنا کر بادشاہ بنا دیا گیا۔
Best Educational Minister Forever😘😍#Shafqatmehmood pic.twitter.com/eryfMZWRj1
— Peer Ayan Usmani || Ik Lover ❤️ (@Emm_Ayan_Usmani) November 23, 2020