کراچی:پہلے انسانوں کے اغواکی خبریں سنتے تھے اب جانور اغوا ہونے لگے، پہلے اہم شخصیات کے لیے سیکورٹی کے انتظامات کرنے پڑتے تھے اب قربانی کے جانوروں پر سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں.کیونکہ شہرقائد میں عید قرباں قریب آتے ہی ڈکیت سرگرم ہوئے، مویشیوں کو لوٹنے کے واقعات میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی قریب آتے ہی لوٹ مار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ڈاکو مویشیوں کے ساتھ شہریوں سے موبائل اور نقدی بھی چھین رہے ہیں۔کراچی کے علاقے گلشن معمار کے قریب 12 ڈاکو کیٹل فارم سے قربانی کے جانور لوٹ کرلے گئے، واردات پوری تیاری سے کی گئی۔

کراچی سے ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے کیٹل فارم کے ملازمین سے نقدی اور موبائل فونز بھی چھین لیے، کیٹل فارم میں ڈکیتی کا مقدمہ مالک کی مدعیت میں گلشن معمار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں کرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہریوں نے سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

Shares: