حمزہ علی عباسی نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔ اس کا جرم صرف کشمیر کے لیے بولنا اور ریلیاں نکالنا ہے۔حمزہ علی عباسی کے مطابق، ”میں اس شخص (حافظ سعید) کو سالوں سے جانتا ہوں۔ میں ان کے لٹریچر اور ان کے پیروکاروں کے مائنڈ سیٹ سے بھی آگاہ ہوں۔“
حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں شیخ رشید


حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹ میں چیلنج کیا کہ حافظ محمد سعید نے جو کچھ کیا یا کہا اسے کسی صورت دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔عباسی نے لکھا، ”میں جانتا ہوں کہ اسے گرفتار کرنے کے لیے پاکستان پر بہت زیادہ بین الاقوامی دباؤ ہے کیونکہ بھارت، بین الاقوامی قوتوں کو یہ تاثر دینے کے لیے کشمیر کی تحریک مقامی نہیں ہے، اسے قربانی کے بکرے کی طرح پیش کر رہا ہے۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے جواب میں عباسی کے مطابق، تم واقعی بیوقوف ہو۔ حافظ سعید نے مجھے دیئے گئے ایک انٹرویو میں ممبئی حملوں کی مذمت کی۔ اس کے الفاظ یہ تھے: ”میں ممبئی حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ میرا اختلاف بھارتی حکومت یا کشمیر میں فوج سے ہے، میں نے بھارتی عوام کے خلاف کچھ نہیں کیا۔وہ انسان ہیں اور ہر انسان کی زندگی مقذس ہے۔“


عباسی کے مطابق حافظ محمد سعید کی ممبئی حملوں کے حوالے سے گرفتاری سپریم کورٹ آف پاکستان کی بھی توہین ہے، عباسی کے الفاظ میں ”بھارت نے حافظ سعید کے ممبئی حملوں کے حوالے سے جتنے بھی ثبوت دیئے ہیں۔زیرو ہیں۔ میں پاکستان پر دباؤ کو جانتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ حافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔“

Shares: