نیوزی لینڈ،پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے اور اس دوران کچھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے

پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،ا سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا قومی اسکواڈ کی نیوزی لینڈ میں پہلی کورونا ٹیسٹنگ گزشتہ روز ہوئی تھی ،لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنےوالے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے پر فخر زمان اپنے آبائی علاقے مردان روانہ ہو گئے تھے

کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے،کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی تھی،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم کےا سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی درخواست پر کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے، کورونا معاملے پر دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔

قومی اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچا تھا.اسکواڈ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گا ،اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.

Shares: