پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے وارننگ دے دی

نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام نے پاکسانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف کو وارننگ دے دی ہے. نیوزی لینڈ کرکٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چھ افراد کو کرونا ہوا ہے جبکہ ا ان میں سے 2 کو پہلے بھی کوروناہوچکا ہے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تمام 6کھلاڑی ہیں یا اسپورٹنگ اسٹاف میں سےچند آفیشل ہیں ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے.

6 کووڈ افراد کو کرائسٹ چرچ میں واقع قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے،اب مکمل جانچ پڑتا ل کے بعد ہی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت ملے گی۔
اس سے پہلے پاکستان کے چھ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. جن کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے.

Shares: