اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی ملاقات ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
اسپیکر اسد قیصر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خوشگوار برادرنہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کو سعودی عرب کےساتھ اپنی سدا بہار دوستی پرفخر ہے، سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لیے ہمیشہ فراخ دالانہ مدد کی ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاکستان کی سلامتی و ترقی کےلیے تاثرات قابل تحسین ہیں،مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز کے لیے یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،
دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں مسلسل رابطے دونوں برادر ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ خوشگور تعلقات چاہتا اور تمام تصفیہ طلب معاملات کو مذکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے مابین ہونے والا رابطہ خوش آئند ہے؛
اسپیکر قومی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں معاشی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہےاور مخلص دوست اور بھائی تصور کرتا ہے،
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستی کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے ، پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سےدوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،سعودی سفیر کی اسپیکر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سماجی شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کی یقین دہانی۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، نئے لیبر قوانین لاگو ہونے سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تارکین وطن کے لیے سہولیات پیدا ہوں گیئں








