مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ویڈیو دکھائی،ویڈیو خراب تھی تو جج کو کیوں نکالا؟

مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست خارج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائےگا،تاجروں کی ہڑتال عوامی غصے کی جھلک ہے.

مریم نواز نے مزید کہا کہ اصل بات یہ کہ جج ارشد ملک کی غلطی اور انسانی کمزوری کی سزا بےگناہ نواز شریف کو کیوں ملی؟ جج کے گناہ کی سزا نواز شریف کیوں بھگتے؟ جج کو ہٹا دیا گیا مگر اسکا غلط فیصلہ کیوں برقرار ہے؟ نواز شریف آج بھی کیوں قید خانے میں ہے؟ کوئی جواب اور جواز ہے اس بات کا؟

بات چیت کے لئے متعدد بار رابطہ کیا گیا، مریم نواز کا انکشاف

واضح رہے کہ مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی ہے.

مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، ہمراہ کون ہے؟ جان کر ہوں حیران

مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، مریم نواز کے ہمراہ کیپٹن ر صفدر، مریم اورنگزیب، پرویز رشید تھے،

ن لیگ کی گرفتاریاں آج پھر شروع، پانچ خواتین سمیت متعدد گرفتار

احتساب عدالت آنے والے کارکنان کو پولیس نے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا

کالا جوڑا پا ساڈی فرمائش تے، مریم نواز نے کالا جوڑا کس کی فرمائش پر پہنا؟

مریم نواز کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرکے عدالت کو گمراہ کیا تھا لہٰذا عدالت اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مریم نواز کو اس جرم میں بھی سزا سنائے۔

Shares: