بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر کے انگریزی روزنامہ کشمیر ریڈر کے ایڈیٹر حاجی محمد حیات بٹ سے این آئی اے کے نئی دہلی میں ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی ہے۔
این آئی اے کے آفیشلز کے مطابق محمد حیات بٹ نے 2012میں کشمیر ریڈر کا آغاز کیا، حیات ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی ”ہیلپ لائن ایڈورٹائزنگ ایجنسی“ بھی چلاتے ہیں۔
این آئی اے کے سینئر اہلکاروں نے دعوی کیا کہ محمد حیات بٹ کے کشمیرکے آزادی پسند گروپس سے قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ”جہادی جرنلسٹ“ کو اپنے اخبار میں ملازمت دی۔ یہ جرنلسٹ اب کشمیر پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر ہیں
ذرائع کے مطابق، این آئی اے ”کشمیر ایڈیٹرز“ نامی گروپ کے متعلق بھی تحقیقات کر رہی ہے۔








