صدر طیب اردوان نے ڈیٹا کے تحفظ کو سرحدوں کا تحفظ قرار دے دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردوان نے اس وقت ڈیجیٹلائزیشن کے نام پر ہونے والی عالمی طاقتوں کی اجارہ داری پر برستے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے . ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "فرد واحد کو ایک نام یا نمبر شمار کرنے والی ڈیجیٹلائزیشن کا انجام فاشزم ہو گا۔ ڈیجیٹل فاشزم کے خلاف ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہیے۔
ترک صدر نے آن لائن منعقدہ "چوتھی بین الاقوامی عورت اور انصاف سربراہی اجلاس” میں براہ راست رابطے سے شرکت کی۔
ترک صدر طیب اردگان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ڈیجیٹل فاشزم کے خلاف ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ ہم نے صدیوں تک نسلی و دینی فاشزم کی تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ اس وقت ہر شعبے میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کی سب سے بڑی خامی ڈیٹا کنٹرول کا بتدریج کسی ایک ہاتھ میں جمع ہونا ہے”۔
ان کا کہا ہے کہ ” فردِ واحد کو ایک نام یا عدد کے طور پر دیکھنے والے اس نظام کا نتیجہ فاشزم ہو گا۔ڈیجیٹل فاشزم کے مقابل ہم سب کو مل کر حل کے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ ہمیں ماضی کی جنگوں کی پھیلائی ہوئی تباہی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے ممکنہ نئی حق تلفیوں کا سدباب کرنا چاہیے۔
حالیہ ادوار میں سائبر حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک میں ترکی کے سرفہرست ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اس ڈیٹا کا تحفظ اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ ہماری سرحدوں کا تحفظ اہم ہے”۔واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کے عام ہونے اور دنیا بھر میں دولت اور اہم سیکیورٹی رازوں کو ایک جگہ ڈیجیٹل فارم میں جمع ہونے کی صورت دنیا بھر کے ممالک پر سائبر حملے ہوئے ہیں .








