وزیر اعظم عمران خان سے صنعت کاروں پر مشتمل وفد کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے صنعت کاروں پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی ہے
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں اعظم فاروق، بشیر علی محمد، ثاقب شیرازی، فواد مختار، عارف حبیب شامل تھے ،ملاقات میں حماد اظہر، مشیر تجارت ،حفیظ شیخ اور عشرت حسین سمیت سرکاری حکام موجود تھے
وفد نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسرحکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں، اس وقت سیمنٹ کی کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے
وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے حکومت کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے پر عزم ہے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے ،حکومتی فیصلہ سازی کے عمل میں صنعت کاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے،
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی صنعت کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات سے زر مبادلہ حاصل ہوگا جو فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ ہو سکیں گے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک سرمایہ کار اور صنعت کار کو سہولیات مہیا کرتے ہیں، وہی ملک ترقی کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنے والے مشکلات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے صنعتکاروں سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے کیلئے تجاویزطلب کرلی ،وزیر اعظم نے وفد کی طرف سے دی گئی تجاویز پر متعلقہ وزارتوں اور آیف بی آر کو ہدایات جاری کیں۔








