ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

0
46

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے عسکری مشیر حسین دیغان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد پر طوفان کی طرح چوٹ پہنچائیں گے۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت روانچی نے کہا کہ یہ قتل بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس کا مقصد خطے میں افراتفری پھیلانا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دہشت گردانہ حملے میں ایرانی سا‏ئنسدان کے بزدلانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے دہشتگردانہ حملے میں وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن تنظیم کے سربراہ محسن فخری زادہ’کے قبل کی مذمت کرتے ہو‏ئے اس شہید کے لواحقین، ایرانی سپریم لیڈر اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اہم ایرانی سائنس دان کو قتل کر دیا۔ یہ بزدلانہ اقدام، جس میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے سنجیدہ اشارے موجود ہیں، حملہ آوروں کے شدید جنگی جنون کو ظاہر کرتا ہے۔ایران عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین سے اپنے شرمناک دوہرے معیارات کو ختم کرنے اور اس ریاستی دہشتگردی کو مذمت کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ کے قتل کا مناسب اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔انہوں نے ایرانی سا‏ئنسدان کی شہادت کے مرتکبین پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام اس سائنسدان کے قتل میں ملوث ہونیوالوں کو بروقت اور منہ ٹور جواب دیں گے.

ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی شہادت ملکی سائنس کی مزید ترقی کا باعث ہوگی۔

ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سا‏‏‏ئنسدان شہید ہوچکے ۔شہید محسن فخری زادہ کے باڈی گارڈز اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسے اسپتال لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

Leave a reply