جلسہ روکنے کے لئے حکومتی انتظامات ناکام، تالے پھر ٹوٹ گئے.پی ڈی ایم کارکنان قاسم باغ میں داخل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان نے مختلف مقامات سے ریلی نکالی اور رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں ۔

انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو سیل کیا گیا تھا اور جلسے کو روکنے کیلئے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تاہم آج پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ریلی کی قیادت علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی کی جبکہ ن لیگ کی جانب سے بھی ریلی نکا لی گئی ، ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں جبکہ کنٹینرز کو ہٹانے کیلئے کرین بھی منگوا لی گئی ہے ۔

کارکنان سٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں ،جلسے کے چیف کوارڈینیٹر علی قاسم گیلانی بھی پہنچ چکے ہیں اور کنٹینر کے علاوہ دیگر سامان بھی پہنچانا شروع کر دیا گیاہے۔کارکنان کا مقصد یہ ہے کہ حکومت نے جو کنٹینرز لگا کر قلعہ کو سیل کیا تھا ، اسے ہٹاتے ہوئے اندر داخل ہوں اور 30 نومبر کے جلسے کیلئے سٹیج اور کرسیاں لگانے کا کام مکمل کیا جا سکے ۔کارکنان دو دن تک بڑی تعداد میں اس سٹیڈیم میں باری باری موجود رہیں گے اور ڈیوٹیاں دیں گے ۔

پی ڈی ایم کارکنوں نے کہنہ قاسم باغ میں استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاری شروع کردی ,پی ڈی ایم کارکنوں نے کہنہ قاسم باغ میں استقبالیہ کیمپ لگادیا

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے چار جلسوں نے سلیکٹڈ کے اعصاب خطا کردیئے ہیں،سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جیالے عمران خان کی طرح چھپ کر بیٹھنے والے نہیں.ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشس سلیکٹڈ کی بزدلی ظاہر کرتی ہے. نالائق اور نا اہل لاڈلے نے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے. اسٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی،سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی تباہی کو دعوت دینا ہے. عمران خان اب اپنے مانگے تانگے اقتدار کے دن گننا شروع کرے.

پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو قاسم باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے جلسے کی درخواست مسترد کر دی ہے

Shares: