لاہور:اس ملک کے لیے پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،سابق گورنرخالدمقبول،اطلاعات کے مطابق آج سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اداروں کوبدنام نہیں کرنا چاہیے
خالد مقبول نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔سابق گورنر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان قوم کے دلوں میں بستی ہے ۔
سابق گورنرخالد مقبول کہتے ہیں کہ افواج پاکستان کو پاکستان میں کوئی بھی شخص بدنام نہیں سکتا ۔ اداروں پر تنقید کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا آنے والے سالوں میں مل ملک مزید ترقی کرے گا ،پاکستان میں پولو کا معیار بہترین ہے۔ سابق گورنر نے کہا کہ بیرون ملک سے کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آکر کھیل رہی ہیں