اسلام آباد :جہانگیرترین کہتے ہیں کہ وہ بے قصورہیں،اس کا فیصلہ تحقیقات کریں گے:میں کچھ نہیں کرسکتا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہے، فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا اگر کسی کوعاصم سلیم باجوہ پراعتراض ہےتونیب سےرجوع کرسکتاہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی اسکینڈل جیسی تحقیقات ہوئیں جہانگیر ترین مشکل وقت میں تحریک انصاف کےساتھ کھڑے رہے ہیں، جہانگیر ترین پارٹی میں ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی عہدہ ہےجہانگیر ترین کہتے ہیں کہ وہ بےقصور ہیں تحقیقات ابھی جاری ہیں اور تحقیقات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کررہے ادارے تحقیقات میں آزادہیں، فردوس عاشق اعوان پر کرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا، وزرا، مشیروں پر لگنے والےالزامات کی خود تحقیقات کراتا ہوں اور حکومتی رکن کےخلاف آئی بی سے تحقیقات کراتا ہوں۔