لاہور:مولانا فضل الرحمن جاتی امراکرنے تعزیت گئے ،مگروہاں سیاست سیاست کھیلتے رہے ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے لاہورپہنچ کرمیاں شہازشریف سے ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کی ۔
ذرائع کے مطابق اٸیرپورٹ پر رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) بلال احمد میر، حافظ عبدالرحمن، محمد زاہد درانی (ایم این اے) نے استقبال کیا۔ مولانا کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی رہنما زین العابدین، محمد عمر میر، منظور آفریدی، بلال درانی بھی موجود تھے۔
مولانا فضل الرحمن ایئرپورٹ سے جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تعزیت کے موقع پرمولانا فضل الرحمن شہازشریف کوحکومت کےخلاف اکسانے کا فریضہ سرانجام دیتے رہے ،
اس موقع پرخاندان کے غم میں شریک ہونے کی بجائے حکومت کے خلاف سازشیں کرتے رہے ،
مولانا فضل الرحمان لاہور میں 13 دسمبر کو ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کی۔