گوجر خان گلیانہ موڑ کے نزدیک ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، 03 بچیاں جاں بحق، بچیوں کی والدہ ہسپتال منتقل،سی پی او محمد احسن یونس کا واقعہ کا نوٹس، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرنے کا حکم دے دیا،ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں،

بچیوں کی والدہ سونیا گلفراز کو پولیس نے تحویل میں لے لیا گیا ہے،
تینوں بچیاں ردا فاطمہ بعمر 05 سال، ندا فاطمہ بعمر اڑھائ سال اور انیتا فاطمہ بعمر 6 ماہ جاں بحق ہو گئیں،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر واقعہ پیش آیا،
واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،

Shares: