ملتان :پی ڈی ایم نظریے کومسترد کرتے ہیں،لیکن پھربھی حکومت ہمارے بندے پکڑرہی ہے:جماعت اسلامی حکومتی اقدامات پرپھٹ پڑی،اطلاعات کے مطابق کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انتظامیہ نے جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کوگرفتارکرلیا ہے
ذرائع کے مطابق ان گرفتاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ شمس الدین امجد نے کہا ہے کہ !حکومت اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ بہاولنگر سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے،
حکومت اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ
بہاولنگر سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ ہی وہ جلسے میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ کیا اندھیرنگری مچا رکھی ہے خان صاحب؟— Shamsuddin Amjad (@ShamsAmjadJI) November 29, 2020
شمس الدین امجد کہتے ہیں کہ !، جبکہ جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں۔ نہ ہی وہ جلسے میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ کیا اندھیرنگری مچا رکھی ہے خان صاحب؟
یاد رہے کہ جماعت اسلامی پی ڈی ایم کے نظریے سے اختلاف کرتی ہے اورپی ڈی ایم کے جلسوں کا بائیکاٹ بھی کرتی ہے