فیصل آباد:پنجاب بار کونسل الیکشن کا الیکشن قانون والوں نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں : فائرنگ ، تین مقدمات درج ،اطلاعات کے مطابق قوم کو قانون کے طالب علموں کی طرف سے زخم سہنے کا سلسلہ جاری ہے ، فیصل آباد میں جوکھیل قانون کے رکھوالوں نے کھیلا اس سے آئین شرمسارہوگیا

ذرائع کے مطابق فیصل آبا میں پنجاب بار کونسل الیکشن کے موقع پربہت زیادہ فائرنگ کی گئی ،پولیس نے اس موقع پرمعاملات کوقابو میں لانے کی بڑی کوشش کی لیکن قانون کے رکھوالوں نے قانون کی دھجیاں بکھیردیں‌

فیصل آباد پولیس افسران کے مطابق ان قانونی مجرموں‌ کی طرف سے شدید فائرنگ کی وجہ سے پولیس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوتوالی میں دو اور تھانہ سول لائن میں ایک مقدمہ درج ہوا ۔ تینوں مقدمات میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں‌

Shares: