سابق وزیر اعظم ظفراللہ جمالی کی وفات بارے اہل خانہ کی وضاحت آگئی .

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خاں جمالی کی وفات بارے وضاحت آگئی ، میر ظفراللہ جمالی کے بھانجے نے اپنے ایک پیغام میں‌کہا ہےکہ میر ظفراللہ جمالی ابھی زندہ ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں. ان کی صحت ابھی کافی خراب ہے.میر ظفراللہ کے بھانجے حسن جمالی نے اپنے ایک صوتی پیغام میں کہا کہ ظفراللہ جمالی ابھی زندہ ہیں لیکن ان کی صورت حال کافی خراب ہے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں. انہوں نے عوام سے ان کی صحت بارے دعا کی اپیل کی ہے.

ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ظفراللہ جمالی کے انتقال سے متعلق اپناٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

صدرعارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ غلط انفارمیشن کی بنیاد پر میں نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی غلط خبر کا ٹوئٹ کیا جس پر اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے اور غلط معلومات کے ٹوئٹ پر معذرت خواہ ہوں۔


صدرعارف علوی نے لکھا کہ ظفراللہ جمالی کےبیٹےسےابھی بات ہوئی ہے، ظفراللہ جمالی ابھی وینٹی لیٹرپرہیں اللہ انہیں صحت دے۔

اس سے قبل صدرِ مملکت نے ٹوئٹ پر کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے ہیں، صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کےانتقال پرانتہائی افسوس ہے، اللہ مرحوم کےدرجات بلند اور اہل خانہ کو صبر دے۔

دل کا دورہ پڑنے پر سابق وزیراعظم کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ اے ایف آئی سی کےسی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔
رپورٹ۔۔ میاں عمران شہزاد ۔۔۔ نائب صدر پریس کلب سندر لاہورسابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفراللہ جمالی کی وفات کے بارے تازہ اطلاعات ہیں

میر ظفراللہ جمالی ابھی حیات ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں. ان کی صحت ابھی کافی خراب ہے.میر ظفراللہ کے بھانجے حسن جمالی نے اپنے ایک صوتی پیغام میں کہا کہ ظفراللہ جمالی ابھی زندہ ہیں لیکن ان کی صورت حال کافی خراب ہے وہ وینٹی لیٹر پر ہیں.

Shares: