باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے ملزم فیصل شاہین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس غلام اعظم  نے کیس کی سماعت کی،درخواست میں کہا گیا کہ ناصر بٹ نے مجھ سے دھوکے سے جج ارشد ملک کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو بنوائی، ناصر بٹ نے بزنس میٹنگ کا کہہ کر دھوکے سے مجھ سے ویڈیو بنوائی،

درخواست میں مزید کہا کہ مریم نواز، شہباز شریف و دیگر لیگی رہنماؤں کی نہ گرفتاری نہ تحقیقات ہوئیں، دوران تفتیش مجھے ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا، مریم نواز اور شہباز شریف کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیامرکزی ملزم میاں طارق سمیت دیگر کی ضمانت ہو چکی میری ابھی تک نہیں ہوئی، تین اکتوبر 2019 سے اڈیالہ جیل میں قید ہوں،رہا کیا جائے

ویڈیو سیکنڈل ناصر جنجوعہ سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی. احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے

Shares: