تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس اور CTD نے مشترکہ کامیاب کاروائی کی، تحریک طالبان گروپ کے خطرناک دہشت گرد تھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کر لئے گئے، گرفتار دہشت گرد کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ اور 1ایس ایم جی برآمد کر لیے گئے،
دہشت گرد کے خلاف CTD مردان میں دہشت گردی کے7سے زائد مختلف مقدمات درج تھے، دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے 21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کو ضلع چارسدہ میں تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد کی خفیہ اطلاع ملی،حسب اطلاع ضلعی پولیس اور CTDکے افسران نے مشترکہ کاروائی کے دوران تحریک طالبان گروپ سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد ذاکر عرف یاسر عرف مدثر ولد یوسف خان ساکن موصل کورمتین کور ڈاکخانہ یکہ غونڈ ضلع مہمند کوتھانہ سروکلے کی حدود میں گرفتار کیا۔
اس موقع پر دہشت گرد کے قبضہ سے دوہینڈ گرنیڈ اور ایس ایم جی بھی برآمد کرلیا گیا۔دوران انٹاروگیشن دہشت گرد نے ضلع مہمند اور چارسدہ کے مختلف مقامات پر21تخریبی کاروائیوں میں حصہ لینے کا اعتراف کیا ہے جبکہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف CTDمردان میں دہشت گردی کے 7سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔
دہشت گردنے تخریبی کاروائیوں میں تنگی کچہری، غلنئی میں پولیٹکل دفاتراور FCقلعہ پر خودکش حملہ شامل ہیں اسی طرح گرفتار دہشت گرد نے سروکلے کی حدود میں ایک فوجی اہلکارکو فائرنگ سے شہید کیا، لاٹھی چیک پوسٹ پر 9خاصہ داروں کو شہید کیا، اس کے علاوہ بھتہ و اغوائیگی میں خونریزی تصادم اور سیکیورٹی فورسزکے ساتھ فائرنگ کرناجیسے خطرناک واقعات بھی شامل ہے








