وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد وزیراعظم کے میانوالی پہنچنے سے تین گھنٹے قبل میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے پنڈال میں انتظامات کا جائزہ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج میانوالی میں میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کرنا ہے،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر تین گھنٹے قبل پنڈال میں آئے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

جمعہ کو میانوالی ایکسپریس وے کے افتتاح کا وقت 6 بجے مقرر تھا جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد تین بجے پنڈال میں آئے اور انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان اور وزیراعظم کے حلقہ انتخاب کے انچارج کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے نئی چلنے والی ٹرین میانوالی ایکسپریس کے اندر جا کر بھی انتظامات کا جائزہ لیا .

 

وزیراعظم عمران خان میانوالی پہنچ گئے ،وزیرِاعظم نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیرِاعظم میانوالی ایکسپریس کا افتتاح بھی کریں گے.

شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

میانوالی ایکسپریس لاہور سے ماڑی انڈس کے درمیان چلے گی .میانوالی ایکسپریس میں 5 بوگیاں اکانومی کلاس، ایک اے سی اسٹینڈرڈ اور ایک بوگی پاور پلانٹ پر مشتمل ہوگی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، سانگلہ ہل اور چنیوٹ میانوالی ایکسپریس کے اسٹاپ ہوں گے۔ میانوالی ایکسپریس سرگودھا، خوشاب، کندیاں، میانوالی اور داؤد خیل پر بھی اسٹاپ کرے گی۔

15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

وزیراعظم دورہ میانوالی کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،

Shares: