پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز،بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار

0
36

پاکستانی کیڈٹ کا اعزاز،بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کیڈٹ حارث معراج نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو بھی شیئر کی ہے

Leave a reply