لاہور:ایمرا نے ثابت کردیا کہ وہ ایک فعال صحافتی تنظیم ہے:اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگارممتازصحافی مبشرلقمان نے پاکستان کی سب سے بڑی فعال صحافتی تنظیم ایمرا کے بارے میں بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اگرپاکستان میں صحافیوں کی کوئی نمائندہ تنظیم موجود ہے تو وہ ایمرا ہی ہے

سنیئرصحافی نے اپنے ایک پیغام میں‌کہا ہےکہ وہ اپنی زندگی میں‌ بہت سی ایسی تنظیمیں دیکھ چکے ہیں جوصحافیوں کے حقوق کے دعویدارہوتی ہیں لیکن ایسا کم ہی ہوا ہے

 

مبشرلقمان نے کہا کہ وہ اس بات پرخوش ہیں کہ جب سے ایمرا کی آصف بٹ جیسے زی شعورشخص کی قیادت نصیب ہوئی ہے ایمرا نے بہت زیادہ کردارادا کیا ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں‌کہ یہ کوئی خام خیالی دعوے نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات بھی کرتی ہے ، ورکروں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری لی ہے ، سکالرزشپ جاری کیں ہیں‌

مبشرلقمان نے کہا کہ اس وقت جب چند میڈیا کے گروپس ورکروں کی تنخواہیں اوربقایا جات نہیں دے رہے تھے تو اس وقت ایمرا ہی وہ تنظیم تھی جس نے بڑی حکمت عملی سے یہ بقایاجات دلوائے

بے روزگار ہونے والے ورکروں کی مالی امداد کرتی ہے ، ایسے ہی کسی ہنگامی صورت حال میں‌ بھرپورمدد کرتی ہے

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ اس بات پرخوش ہیں‌کہ یہ تنظیم اب صحافیوں کے لیے ہاوسنگ سوسائٹی کا منصوبہ بھی پیش کرنے جارہی ہے ، اوریہ بھی امید کی جارہی ہےکہ بہت جلد یہ تنظیم اپنا ٹی وی چینل اوراس طرح اورپروگرام لانے کا سوچ رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس تنظیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اوران کی دعا ہے کہ یہ تنظیم دن دگنی ترقی کرے اورحسب روایت ورکروں کی فلاح بہبود کے لیے تمام ترکوششیں بروئے کارلائے

Shares: