ایک رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاہور میں جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

پرندہ ٹکرانے سے بھارتی طیارے کو حادثہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 34 سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کی وجہ سے قومی ائر لائن کے 8 طیاروں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

متاثر ہونے والے طیاروں میں بو ئنگ 777 اور ایئر بس 320 شامل ہیں۔

اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 15طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

جبکہ سکھر ایئرپورٹ پر 2،پشاور ایئرپورٹ پر 2،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 1،کوئٹہ میں پرندے ٹکرانے کے 2واقعات رپورٹ ہوئے۔

Shares: