یمن میں امریکہ اوربرطانوی افواج کی خفیہ نقل وحرکت،خطرے کی گھنٹیاں‌ بج گئیں‌

0
47

صنعا :یمن میں امریکہ اوربرطانوی افواج کی خفیہ نقل وحرکت،خطرے کی گھنٹیاں‌ بج گئیں‌،اطلاعات کے مطابق مشرقی یمن کے صوبہ المہرہ میں جوانوں کے امور کے نمائندے بدرکلشات نے دو دن قبل کہا تھا کہ ملک کے ایک ہوائی اڈے پر امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں۔اس دعوے کی تصدیق آج ہوگئی ہے

ذرائع کے مطابق بدرکلشات نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الغیضہ ایئر پورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کریسٹوفر ہنزل نے اس ایئرپورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کے اڈوں کا دورہ بھی کیا ہے۔ بدرکلشات نے یمن کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

یمن میں تیس نومبر کی تاریخ برطانوی سامراج سے آزادی کا دن ہے جارح سعودی اتحاد نے دو ہزار سترہ کے اواخر میں صوبہ المہرہ کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے بہانے اس صوبے میں اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان تعینات کئے تاہم نہ صرف المہرہ کی سیکورٹی مضبوط نہیں ہوئی بلکہ اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ۔

ادھر مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن میں امریکہ اوربرطانوی فوجیوں کی موجودگی آج اگرایران کےلیے خطرہ تو یہی افواج کل کوسعودی عرب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں ان کے اپنے مخصوص عزائم ہیں جوکسی سے ڈھکے چھپے نہیں

Leave a reply