گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایرا کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے
صدر ایرا عاطف پرویز، جنرل سیکرٹری عدنان لودھی، نائب صدر ارسلان حیدر، سیکرٹری خزانہ ارشد مہدی، جوائنٹ سیکرٹری اظہار الحق اور سیکرٹری انفارمیشن عثمان غنی کو مبارکباد پیش کی .
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور مسائل کی نشاندہی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے،
امید کرتے ہیں نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کے ساتھ تعلیم کے شعبے کی بہتری کےلیے کردار ادا کرتے رہیں گے،