پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے فیصل آباد کی رہائشی خاتون کی جانب سے ان پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں ردعمل دیا ہے۔

باغی ٹی وی : فیصل آباد کی رہائشی زاہدہ نامی خاتون نے چند روز قبل حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون کی فیصل آباد میں واقع مقامی فرنچائز پر الزام لگایا تھا کہ اس سیلون سے بالوں کا ٹریٹمنٹ کروانے کے بعد ان کے بال جھڑنا شروع ہوگئے ہیں ور میری شخصیت مسخ ہوئی۔
کیونکہ بیوٹی سیلون میں ان کے بالوں پر جو کریمیں استعمال کی گئیں وہ غیر معیاری تھیں۔

خاتون نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون پر 2 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا ہے۔ تاہم اب حدیقہ کیانی نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔


گلوکارہ حدیقہ کیانی نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا میں اپنے تمام صارفین کو یقین دلاتی ہوں کہ ان میں سے کوئی الزام درست نہیں اور ان کے سیلون کی تمام فرنچائز مکمل ایس او پیز پر عمل کررہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے مزید کہا کہ ان کی قانونی ٹیم ان تمام الزامات کو دیکھ رہی ہے اور میرے وکیل اور مقامی فرنچائز کی ٹیم ان بے بنیاد دعوؤں کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ مقامی عدالت نے گلوکارہ حدیقہ کیانی، فیصل آباد فرنچائز کے مالک، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور ضلعی ہیلتھ آفیسر کو ثمن جاری کرتے ہوئے 16 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

Shares: