لاہور: پاکستان کی تاریخ کا تاریخی فیصلہ،بظاہرمعمولی مگربہت غیرمعمولیا،طلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایک فیصلہ دیا ہے کہ جسے بظاہر عام تصورکیا جارہا ہے مگراہل دانش وعقل اسے بہت بڑا فیصلہ قرار دے رہے ہیں
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عدالتوں اور سرکاری اداروں میں سفید کاغذ کو دونوں طرف سے استعمال نہ کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نےجسٹس شاہد کریم ابو ذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سفید کاغذ کے بے جا استعمال روکنے بارے اقدامات کرے ،یہ معاملہ مفاد عامہ کی آگاہی کے حوالے سے بھی اہم ہے ۔
کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال نہ ہونے سے کاغذ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا ہے، کاغذ کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے درختوں کی کٹائی بڑھ جاتی ہے درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سرکاری اداروں اور عدالتوں میں کاغذ کے دونوں جانب سے استعمال کا حکم جاری کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے حکومت کوہدایت کی ہے کووہ اس تجویز کو قانونی شکل دے کرپورے ملک میں عمل درآمد کروائے








