مبارکاں ہی مبارکاں :برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع ، شیڈول بھی جاری

0
40

کراچی : مبارکاں ہی مبارکاں :برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع ، شیڈول بھی جاری،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کی قومی ایئرلائنز پرسے پابندی ہٹانے کی خبروں کے ساتھ ہی ایک اوراچھی خبردیارغیر سے آگئی ہے ،

ذرائع کے مطابق برطانوی ایئر لائن نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری سنادی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔

پاکستان کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر ے گی، اس سلسلے میں ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان آپریشن کے لئے جدید ائیر بس اے332استعمال کرے گی، پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

برطانیہ کی طرح پاکستان نے بھی اپنا شیڈول بتا دیا ہے ، اس حوالےسے سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو پاکستان کے لیے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ڈایکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے مطابق 7 اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہور پہنچے گا ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13دسمبر کو لندن سے لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

 

 

مذکورہ پرواز 14دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ایر یرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں اور لندن سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست لندن کے لیے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز یں سفری سہولت میسر ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے یورپی یونین کوخط لکھا تھا اورپاکستان کی طرف سے فضائی سفرکوبہتربنانے کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا اوریقین بھی دلایا تھا کہ پاکستان بھی فضائی سفرمیں عالمی برادری کے ساتھ ہے

Leave a reply