لاہور :میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم میشا شفیع طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے دنوں کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں۔
یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
گزشتہ ایک سال مقدمے کی سماعت ان کی غیرحاضری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، میشا شفیع کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ ان کی مؤکلہ کی گواہی کینیڈا سے موبائل فون کے ذریعے لی جائے جس پر عدالت اس کو مسترد کردیا۔








