سرگودھا میں ایک ہی گھر کے 7 آنکھوں کی نعمت سے محروم افراد حکومتی امداد کے منتظر ۔ ۔

0
62

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) میں ایک ہی گھرانے کے 7 نابینا افراد حکومتی پروگرام احساس کفالت اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی مدد سے محروم ۔ جن کی زندگی اجیرن اور شدید مالی مشکلات حکومتی اداروں کی راہ تکنے میں مصروف ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے نواحی علاقہ دھریمہ میں ایک ہی گھرانے کے 7 افراد آنکھوں کی نعمت سے محروم ھیں ۔ جن میں 3 سگے بھاٸ جبکہ مرحوم عمر حیات کے 4 بچے بھی پیداٸشی طور پر نابینا ھیں ۔ متاثرین کا کہنا ھے کہ کرونا کی لہر میں لاک ڈاٶن کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت نے غریبوں کی مدد احساس پروگرام کے تحت اور سودا سلف بھی لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا ۔ لیکن ہم سات نابینا افراد کا شکوہ ھے کہ ہمیں کسی بھی ادارے یا حکومت نے کوٸ مالی مدد آج تک نہیں کی ۔ اور ہم مالی حالات سے انتہاٸ پریشان ھیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی گٸ ۔ وہ سمجھ سے بالاتر ھے ۔ ایک ہی گھرانے کے سات نابینا افراد حکومتی امداد کے منتظر ھیں ۔ متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فوری امداد کی اپیل ۔

Leave a reply