اسلام آباد:سردی کوسخت سردی لگ سکتی ہے:محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کردی ،اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار سے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، پیر، منگل کو مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ اور سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل کے دوران اسلام آباد، پشاور،لاہور، سیالکوٹ، میانوالی،خوشاب،چارسدہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق سات اور آٹھ دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا اور کراچی والوں کو سردی زیادہ لگے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Shares: