مزید دیکھیں

مقبول

میاں چنوں پیر سید علی عباس شاہ کا دورہ

میاں چنوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون پیر سید علی عباس شاہ نے اپنی قریبی ساتھی پیرسید عرفان علی شاہ،رہنماں تحریک انصاف حاجی محمد یاسین کے ہمراہ فاریسٹ پارک پل گھراٹ میاں چنوں کا دورہ کیا،اور پارک کے درپیش مسائل کے حل کیلئے انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد پارک کی تزئین و آرائش اور پارک کی چار دیواری کیلئے گرانٹ منظور کرواؤں گا۔اس موقع پر انہوں نے نیوز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں بہتری اور مہنگائی میں کمی ارہی ہیے، وزیراعظم عمران خان عوام کی خوشحال کیلئے محنت اور لگن سے دن رات کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ملک کو لوٹ کر کھانے والوںکو پیسہ واپس کرناہوگا،ملک سے باہر بیٹھے سیاستدان پاکستان کے خیرخواہ ہیں توواپس آئیں اور عوام کا سامنا کریں۔۔۔