اسلام آباد::آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران شراب کی 400 سے زائد بوتلیں برآمد کرلی ، مخبر کی اطلاع پر گاڑی نمبری ARE-406 کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے شراب کی 400 سے زائد بوتلیں برآمد ۔ملزمان یہ شراب جڑواں شہر میں سپلائی کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

کارروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر ڈی ایس پی مارگلہ ملک عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی فضل خالق معہ ٹیم نے کی۔
ڈی آئی جی آ پریشینز نے صدر زون کی کارکردگی کو سراہا۔

Shares: