مزید دیکھیں

مقبول

ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

تہران: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک...

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

ٹرمپ انتظامیہ کا یرغمالیوں کی رہائی کے لئے حماس سے براہ راست رابطہ

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق،...

بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی

کرناٹکا: بھارت میں ایک اور شرمناک واقعہ پیش...

وزیر توانائی عمر ایوب سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

وزیر توانائی عمر ایوب سے چینی سفیر کی ملاقات، سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی عمر ایوب کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں چیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہرنے بھی شرکت کی.،ملاقات میں توانائی کے شعبے اور سی پیک کے تحت پاور پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا

وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سی پیک، پاک چین دوستی اور باہمی معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشی ترقی کیلئے توانائی سیکٹر اہم کردار ادا کرتا ہے، ہماری حکومت مستحکم اور سستی بجلی کے نرخوں پر کام کر رہی ہے، صنعتی شعبے کو سستی بجلی کی فراہمی سے یہ شعبہ ترقی کریگا، پاور سیکٹر میں ڈسٹریبیوشن اور ٹرانسمیشن کا نظام بہتر بنایا جا رہا ہے، بجلی کی قیمتِ پیداوار میں کمی لانا اولین ترجیح ہے،

چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چینی توانائی کمپنیاں پاکستان کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، چین کا پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رہے گا،

چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، چین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں نے ہر مشکل وقت مین ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،چین پاکستان تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، اپنے تمام تر تجربات کو دونوں ممالک میں دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بروے کار لاؤں گا،

واضح رہے کہ چین نے نونگ رونگ کو پاکستان کا پہلا نان کیریئر سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے اور اپنی آمد کے بعد ہی دفتر خارجہ سمیت سینئر اعلی افسران سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ، انکی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan