ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے دیہی مرکز صحت محمد پورہ،بنیادی مرکز صحت پنواں اور بی ایچ یو نتھووالاکے اچانک دورے کے دوران کیا ۔ہسپتالوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی ،ادویات کے سٹاک سمیت ہسپتال کے عملے کی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتال میں اپنی حاضر ی کوسو فیصد یقینی بنائیں غیر حاضری رپورٹ ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے علاوہ درجہ چہارم کے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کومریضوںاور انکے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی سی راجہ منصور احمدنے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے سہولت بازار ننکانہ سٹی میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات سے زیاد سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ،دالیں، سبزیاں، پھل ودیگراشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر

Shares: