ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن کی ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز سے خصوصی بیٹھک

0
45

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجوں میں کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا،کرونا وائرس کے پیش نظرماسک،ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کرونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کالجوں کی انتطامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز نے انسداد ڈینگی اور کرونا کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات بارے ڈائریکٹر کالجز ضیاءالرحمن کو تفصیل سے آگاہ کیا اور حکومتی احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔ڈائریکٹر کالجز لاہورڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حید رعلی ڈوگر کے ہمراہ گورنمنٹ گورونانک پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں کرونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گو رونانک پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز ممتاز احمداورپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈاکٹر نگہت خورشیدودیگر پروفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے دونوں کالجوں کے کلاس رومز میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا اور کالجوں کی انتطامیہ کو شاباش دیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply