ایران کا اسرائیل پر جوابی وار،سائنسدان کے قتل کا بدلہ اسرائیل میں گھس کر لے لیا؟

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا جوابی وار، جوہری سائنسدان کا بدلہ اسرائیل میں گھس کر ایران نے لے لیا،

روسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ایک اعلیٰ افسر کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہی قتل کر دیے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات زیر گردش ہیں۔ خاص کر ایرانی میڈیا کی جانب سے ان اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس افسر کو قتل کر کے ایران نے محسن فخری شادہ کے قتل کا بدلہ لے لیا ہے تاہم ایرانی حکومت نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے،

https://twitter.com/__Abby_Normal/status/1335307331089936386

ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موساد کے اعلیٰ افسر کو تل ابیب کی شاہراہ پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول انٹیلی جنس افسر اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب اس پر 15 گولیاں برسائی گئیں۔ قاتلانہ حملے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ایران من گھڑت خبریں پھیلا رہا ہے،

واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کو دہشت گردی کی کارروائی کے دوران قتل کردیا گیا تھا۔محسن فخری زادے کے قتل پر ایران نے شدید احتجاج کیا تھا،اور قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا عندیہ دیا تھا اور اس بات کا عزم کیا تھا کہ محسن فخری زادے کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے ۔

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

سائنسدان کے قتل کی شناخت کیلئے ایر ان نے کس سے مدد مانگ لی ؟

ایرانی سائنسدان کی شہادت نئی جنگ کا پیش خیمہ،اسرائیل اور سعودی عرب کا کردار، تہلکہ خیز انکشافات

سائنسدان کی شہادت کے بعد ایران کے جوابی حملے سے پہلے ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا

واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا تھا،ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2018 کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایٹمی سائنس داں کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات آئی‌ تھیں کہ موساد کے جاسوسوں نے ایران کے ایک ایٹمی سائنس داں محسن فخر زادہ مہابادی کی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کی تھی جو ایٹمی ریکٹر کے ذمہ دار تھے

ایرانی بابائے ایٹم بم سائنسدان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی.ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جیسے ہی یوکلیئر پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کی تصدیق کی گئی، ایران کی عوام سڑکوں پر نکل گئی۔ اس دوران انھوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا

Leave a reply