ملتان( ) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ھے کہ انہیں شجاع آباد اور جلال پور ہیروالا کے درمیان سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا ادراک ھے۔ حکومت پنجاب سے اس شاہراہ کی مرمت کے لیے فنڈز طلب کئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لیے مقامی منتخب ممبران اسمبلی کی مدد بھی انتظامیہ کے ساتھ ھے۔ توقع ھے کہ سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
ؐ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ تحصیل جلالپور پیروالا کی یونین کونسل غازی پور میں کھلی کچہری سے خطاب کر رھے تھے۔ ایم این اے رانا قاسم نون، اے ڈی سی جی حمزہ سالک،اے ڈی سی ہیڈکوارٹر محمد عباس شاہ، اے سی جلال لپورپیروالا احمد رضا،اے سی تحصیل صدر طیب خان اور تمام محکموں کے افسران اس موقع پر موجود تھے۔
کھلی کچہری میں غازی پور کا پورا گاوں امڈ آیا تھا۔ خواتین کی بھی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری میں موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے سینکڑوں درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہیہ کیا ہے کہ وہ گلی گلی اور گاوں گاوں جائیں گے اور عوام کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامت جاری کریں گے تاکہ جو لوگ سفری صعوبتوں اور وقت کی کمی کہ وجہ ان کے آفس نہیں آ سکتے ان کے مسائل ان کی دہلیز پہ سنے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں کا ان کے آفس میں ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور باقاعدہ فالو اپ لیا جاتا ہے اور جو افسران انکے احکامات پر عمل کرنے میں تاخیر کرتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شجاع آباد جلال پور کے درمیان ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی لیکن اس میگا پرجیکٹ کے فنڈز کی منظوری کا انتظار کئے بغیر موجودہ سڑک کی بروقت مرمت ضروی ہے تاکہ عوام کو سفر کی صعوبتوں سے نجات دلا ئی جا سکے۔ انہوں کہا کہ فارم ٹو مارکیٹ روڈز کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جا رہا ہے اور دیہی علاقوں میں فاصلے کم کرنے کے لیے نہروں اور نالوں پر پل تعمیر کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو غازی پور میں گونمنٹ گرلز ہائی سکول قائم کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون نے بھی کھلی کچہری سے خطاب کیا اور کہا کہ
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔ایسے اقدامات سے گڈ گورنس کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے گھر کی دہلیز پہ مسائل حل ہونے سے عوام کا وقت اور پیسہ بچے گا۔