پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے گھر میں ہر وقت لڑنے والے بہن بھائیوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔
باغی ٹی وی :تمغہ امتیاز مہوش حیات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ آئے روز اپنے نئے پروجیکٹس اور اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی بہن افشین حیات کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔
مہوش حیات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر میں موجود عام بہن بھائیوں کی طرح لڑائی میں مصروف ہیں اور اس لڑائی کو بہت انجوائے بھی کر رہی ہیں، مہوش حیات کی ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔
مہوش کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گھر میں بہن بھائیوں کے کام انہوں نے اپنی ویڈیو میں دوسروں کو خبر دار کرتے ہوئے ساتھ میں مزید لکھا ہے کہ براہ کرم گھر میں اسے نہ آزمائیں۔