چار سو تولے سونا لوٹنے والے ملزمان کون نکلے؟ اہم انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سپر مارکیٹ بنی جیولر کی شاپ پر ڈکیتی کا معاملہ، تھانہ کوہسار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان صداقت شاہ اور محمد عدیل کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی تھی،
پولیس ٹیموں نے قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا،ملزم عدیل طابا جیولرز میں جبکہ اس کا والد ہنی جیولرز کا سپر مارکیٹ کا ہی چوکیدار ہے،ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،گروہ نے سپر مارکیٹ ہنی جیولر سےاسلحہ کی نوک پرتقریباً 400 تولہ سونا اور 40,لاکھ روپے لوٹ لیے تھے
کارروائی ایس پی سٹی محمد عمر خان کی زیرنگرانی اے ایس پی میڈم عائشہ گل اور ایس ایچ او اسجد محمود اور ٹیموں نے کی،آئی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا
قبل ازیں ایس پی انوسٹی گیشن ملک نعیم اقبال کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے،منشیات سمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑ لی، تین منشیات کے بڑے سمگلرز گرفتارکر لئے گئے،منشیات سمگلرز کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس، 1060گرام آئس برآمد کرلی گئی،منشیات سمگلرز میں خرم مسیح، محمد سلیم اور امیر رحمان شامل ہیں ،منشیات اسمگلنگ کرنے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی
ملزمان منشیات جڑواں شہروں میں سپلائی کرتے تھے ،منشیات سمگلرز کے خلاف تھانہ ترنول اور شالیمار میں منشیات کے مقدمات درج ہیں،کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی زیرنگرانی، اشتیاق شاہ سب انسپکٹر، ظفر اقبال سب انسپکٹر، سدھیر اے ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے کی