اسلام آباد:بڑے لوگوں کی چھوٹی باتیں،قوم رنجیدہ اورسنجیدہ:لیڈروں کے قہقوں کی آوازیں دنیا بھرمیں :نوازشریف کی اصلیت سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آصف علی زرداری کو بختاور کی منگنی پر مبارکباد دی، آصف زرداری اور نوازشریف نے اسلام آباد کے موسم کا احوال پو چھا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا میاں صاحب کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے’۔
اس پر نواز شریف نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہے، نوازشریف کے اس جواب پر پی ڈی ایم کے شرکاء کے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا۔
دوسری طرف اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھرمیں نوازشریف کی اس اصلیت کے سامنے آنے پرماتم کیا جارہا ہے ، اکثروبیشترصارفین کہتے ہیں کہ یہ حال ہے ان وڈیروں اوربڑوں بڑوں کا قوم کوکیا کہتتے ہیں اوران کا اپنا عمل کیا ہے
اس وقت سوشل میڈیا پرایک مہم شروع ہوگئی ہے یہ مہم ڈاکٹرز،حکما ، علما اوراس ملک کاپڑھا لکھا طبقہ عوام سے یہ اپیل کررہا ہے کہ نوازشریف کے ان جملوں پراحتجاج کرے اور اس وقت جب کہ قوم کوکرونا سے نمٹنے کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے نوازشریف کی غیرذمہ دارانہ گفتگو نے پریشان حال قوم کے زخموں نہ صرف نمک چھڑکا ہے بلکہ توہین کی ہے