مولانا فضل الرحمان کی جیل بھرو تحریک چلانے کی تجویز، تمام جماعتیں کارکنوں کوجیل بھروتحریک کیلئےتیاررکھیں،
پی ڈی ایم اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ کے خاتمے پر استعفے مناسب وقت پر اسپیکر کو پیش کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجود تمام جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کی تجویزکی مکمل حمایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ن لیگ ممبران اسمبلی کی جانب سے قائدین کو اپنے استعفے بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی اے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے استعفے اپنی قیادت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ایم این اے افضل کھوکھر اور ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر نے پارٹی کو استعفیٰ بھجوا دیا جبکہ گزشتہ روز سرگودھا سے لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید نے بھی استعفیٰ پیش کیا تھا۔ حامد حمید نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تھا۔سیف الملوک کھوکھر رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ چوہدری حامد حمید سرگودھا کے ایم این اے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے مطابق پارٹی قیادت نے ابھی تک استعفوں کی ہدایات جاری نہیں کیں لیکن جب فیصلہ ہوا تو سب مستعفی ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ استعفے سنجیدہ آپشن ہے اور اس کا حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی میٹنگ میں ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں اجلاس آج مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے، لانگ مارچ، پہیہ جام یا پھر لاک ڈاؤن کرنے پہ غور و خوص کیا جائے گا۔