صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممتاز کاروباری شخصیت سراج قاسم تیلی کی وفات پر اظہار افسوس، صدر مملکت کا سراج قاسم تیلی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اہلِ خانہ سے دلّی ہمدردی اور اظہار افسوس صدر مملکت کی مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا
صدر مملکت کی غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا،اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،

معروف تاجراور صنعتکارسراج قاسم تیلی انتقال کرگئے ہیں۔ترجمان کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے مطابق سراج قاسم تیلی کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔
قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کےہمراہ دبئی میں تھے۔ 3روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی۔طبیعت خرابی کے باعث سراج قاسم تیلی کو دبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ دبئی میں ہی 2روز اسپتال میں زیرعلاج رہے۔

سراج قاسم تیلی کاروباری طبقے میں ایک بڑا نام تھا۔ حکومت بھی کاروبار کے متعلق انتظامی معاملات میں قاسم تیلی سے رائے لیتی تھی۔
وہ بزنس مین گروپ کے سربراہ بھی تھے۔ ان کی ایک ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی بھی ہے۔ کراچی میں ان کی رہائش ڈیفنس کے علاقے میں تھی تاہم تدفین کے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

سراج قاسم تیلی کو سانس پھولنے کی بیماری تھی اور چیک اپ کیلئے اسپتال بھی جاتے تھے لیکن کسی شدید بیماری کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
میڈیا میں جب بھی کاروبار کے متعلق بحث ہوتی سراج قاسم تیلی کی رائے بھی لی جاتی تھی۔ وہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کافی متحرک تھے۔

Shares: