آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں بدل دیا گیا.
9 دسمبر سے ایس او پی کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔ بروز منگل جمعہ کی چھٹی ہوگی،اجتماعات،سیاحت،پر ائیویٹ کلینک پر پابندی برقرار رہے گی۔۔
سکولز کھلنے کا فیصلہ موخر۔
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،77 مریض صحت یا ب ہوئے اور379 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میرپورسے10، کوٹلی8، مظفرآباد6،پونچھ6،نیلم3،باغ2اور جہلم ویلی سے2مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک88416 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور7427 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے5829 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1416 مریض زیر علاج ہیں182مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے46 کا تعلق مظفرآباد،4کا جہلم ویلی،7 کا نیلم،32 کاپونچھ،23 کا باغ،3 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی،32 کاتعلق میرپور، 12کابھمبر،اور17کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے5829 افرادمیں سے مظفرآباد سے2475،جہلم ویلی132،نیلم 102 ،پونچھ سے675،باغ سے287،حویلی28، سدھنوتی102 ،میرپور 1005، بھمبر سے354 کوٹلی سے 669 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے1416مریضوں میں سے 1342 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ74 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں15 ،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی 01،,ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم میں2، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 12،ڈی ایچ کیو باغ میں4،ڈی ایچ کیو پلندری میں 2،ڈی ایچ کیو میرپور 28،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 6، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں4مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق80039 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔








